علاقائی تنظیموں سے موثر تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے: صدر رئیسی

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف عرصوں کے دوران، بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین میں موثر تعاون کیا ہے اور علاقائی تنظیموں سے موثر تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز پیر کو بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین کے سربراہ "سلمان الفاریسی" سے ایک ملاقات میں اس یونین کے ممالک میں موجودہ صلاحتیوں کے پیش نظر راکین کے درمیان مزید ہم آہنگی کیلئے ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے اس علاقے کی بڑے پیمانے پر آبادی اور صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بحر ہند کے ساحلی ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  علاقائی تنظیموں سے موثر تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے اور ایران، رکن ممالک سے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کو شئیر کرنے پر تیار ہے۔

صدر رئیسی نے اس یونین کے مختلف شعبوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد خواتین نے مختلف معاشرتی، سائنسی، ثقافتی اور صحت کے شعبوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کی واضح مثال معاشرے میں ان کی موثر موجودگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مختلف عرصوں میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین سے موثر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ماضی کے تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس یونین کو خاص طور پر تین شعبوں بشمول پانی کی معیشت کو فعال کرنے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، اور سائنسی اور تکنیکی تعاون کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

در این اثنا بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین کے سربراہ "سلمان الفاریسی" نے کہا کہ ایران، اس یونین کے موثر اور سرگرم رکن ہے اوراس یونین کے سیکرٹریٹ کی ایران کی صدارت بہت اہم اور قابل احترام ہے۔

انہوں نے بحر ہند کے ساحلی ممالک کی یونین میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ورکنگ گروپ کی سربراہی میں ایران کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس یونین کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایسوسی یشن میں بہت بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .